ڈیرہ مراد جمالی، بابا کوٹ پولیس گاڑی پر فائرنگ ڈاکوں کی فائرنگ سے ایس ایچ او اور ایک ہیڈ کانسٹیبل شدید زخمی

جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا

جمعرات 7 جون 2018 22:46

ڈیرہ مراد جمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) بابا کوٹ پولیس گاڑی پر فائرنگ ڈاکوں کی فائرنگ ایس ایچ او اور ایک ہیڈ کانسٹیبل شدید زخمی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا تحصیل تمبو بابا کوٹ کے علاقے میں پولیس پٹرولنگ گاڑی پر ڈاکوں نے فائرنگ کردی فائرنگ سے ایس ایچ او پولیس تھانہ بابا کوٹ سید حیدر شاہ اور پولیس ہیڈ کانسٹیبل محمد علی کھوسہ شدید زخمی ہوگئے پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو غلام حسین ہلاک جبکہ ایک ڈاکو غلام حیدر کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔