ایشین گیمز کیلئے قومی اسکواش ٹیم کا اعلان ہو گیا

چار رکنی مینز ٹیم کا اعلان ٹرائل میچز کے بعد کیا گیا ،فرحان محبوب ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام ، فرحان زمان بھی ٹیم سے آوٹ ہو گئے

جمعرات 7 جون 2018 22:46

ایشین گیمز کیلئے قومی اسکواش ٹیم کا اعلان ہو گیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء) رواں سال اگست میں انڈونیشیا میں منعقد ہونیوالی ایشین گیمز میں شرکت کیلئے قومی اسکواش ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسکواش فیڈریشن نے پی ایس ایف انٹرنیشنل اسکواش سرکٹ ون میں چند کھلاڑیوں کی خراب کارکردگی پر ایشین گیمز کیلئے منتخب کی گئی ٹیم کے ٹرائلز دوبارہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے فرحان محبوب ، طیب اسلم ، فرحان زمان، عماد فرید، اسرار احمد، عاصم خان ، احسن ایاز سمیت دیگر کو ٹرائلز میچز کیلئے مدعو کیا تھا اور کھلاڑیوں کی دوبارہ سلیکشن کیلئے ٹرائل میچز کروائے گئے جس میں پی ایس ایف انٹرنیشنل اسکواش سرکٹ ون کا ٹائٹل جیتنے والے فرحان محبوب کو عاصم خان ، طیب اسلم اور عماد فرید کے ہاتھوں ٹرائل میچز میں حیران کن طور پر شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرنیوالے فرحان زمان انجری کا بہانہ کرتے ہوئے سلیکشن کے عمل سے آوٹ ہو گئے جس کے بعد اسکواش فیڈریشن نے ٹرائلز میچز کے نتائج کا جائزہ لینے کے بعد ایشین گیمز کے اسکواڈ میں شامل فرحان زمان کو ٹیم سے ڈراپ کر دیا جبکہ ٹرائلز میچز میں حریف پلیئرز کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہونیوالے فرحان محبوب بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہو سکے ۔

(جاری ہے)

ایشین گیمز کیلئے چار رکنی اسکواڈ میں طیب اسلم ، عماد فرید، اسرار احمد اور عاصم خان پاکستان کی نمائندگی کرینگے جبکہ وویمنز ٹیم میں مدینہ ظفر، فائزہ ظفر ،آمنہ فیاض اور رفعت خان ایشین گیمز کے وویمنز ایونٹ میں نمائندگی کریں گی ۔۔۔

متعلقہ عنوان :