ہنڈائی نشاط موٹرز کا کار اسمبلنگ پلانٹ آئندہ سال 2019 کے آخر تک پیداوار شروع کردے گا

جمعرات 7 جون 2018 23:00

ہنڈائی نشاط موٹرز کا کار اسمبلنگ پلانٹ آئندہ سال 2019 کے آخر تک پیداوار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء) ہنڈائی نشاط موٹرزپرائیویٹ لمیٹد (ایچ این ایم پی ایل) کا کار اسمبلنگ پالانٹ آئندہ سال 2019 کے آخر تک پیداوار شروع کردے گا جس پر 15 ارب ین کی سرمایہ کاری کی گئی ہے کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیصل آباد کے خصوصی اقتصادی زون میں تعمیر کئے جانے والے پلانٹ کا تعمیراتی کام آئندہ سال کے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جبکہ گاڑیوں کی فروخت ڈسٹری بیوٹرز کے ملکیتی ڈیلرز اور فرنچائز ڈیلرز کے ذریعے کی جائے گی۔ کمپنی نے توقع ظاہر کی ہے کہ 2024 تک پاکستان کی مارکیٹ میں کمپنی کا حصہ 6 فیصد تک پہنچ جائے گا۔۔