63سالہ امریکی منشیات فروش خاتون 20سال بعد ٹرمپ کے حکم پر رہا

جمعرات 7 جون 2018 23:02

63سالہ امریکی منشیات فروش خاتون 20سال بعد ٹرمپ کے حکم پر رہا
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء) 63سالہ امریکی خاتون ایلس میری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر رہا کر دیا گیا ہے،صدر ٹرمپ اور ٹی وی اسٹار کم کردیشن کے رہائی میں خصوسی کردار پر ایلس نے شکریہ ادا کیا،ایلس میری جانسن کو منشیات اور منی لانڈرنگ کے جرم پر عمر قید کی سزا دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ترجمان وائٹ ہاوس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ ہفتے ہالی وڈ اداکارہ کم کردشین نے صدر ٹرمپ سے ملاقات کی اور انہیں قائل کیا کہ ایلس نے پہلی بار جرم کیا اور اتنی سخت سزا دی گئی،ایلس 20برس سے جیل میں تھیں،صدر ٹرمپ نے انکی سزا معاف کر دی جس پر انہیں رہا کر دیا گیا،ایلس کا جیل میں برتاؤ بہت اچھا رہا، ایلس نے کم کرداشین کو فرشتہ قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :