غیرفوجی علاقے سے فوجی ارکان کی باقیات کی بازیابی ترجیح ہے،جنوبی کوریائی صدر

جمعرات جون 23:02

سیئول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن نے کہا ہے کہ جنگِ کوریا میں ہلاک ہوجانے والے فوجی اور پولیس ارکان کی باقیات کی بازیابی کیلئے ان کا ملک اس وقت تک کوششیں جاری رکھے گا جب تک کہ اسے آخری شخص کی باقیات نہ مل جائیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز وسطی شہر دیئجون میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مون جے ان نے کہا کہ جنگِ کوریا میں ہلاک ہوجانے والے فوجی اور پولیس ارکان کی باقیات کی بازیابی کیلئے ان کا ملک اس وقت تک کوششیں جاری رکھی جائیں گی،جب بھی بین الکوریائی تعلقات بہتر ہوئے تو جنوبی کوریا،شمالی کوریا کیساتھ غیرفوجی علاقے میں بھی باقیات کی بازیابی کو ترجیح دے گا۔

واضح رہے کہ مذکورہ تقریب کوریائی جنگ اور دیگر تنازعات میں ہلاک ہوجانے والوں کی یاد میں منعقد کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :