ارمی چیف سے امریکی وزیرخارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ،پاک امریکہ تعلقات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

دہشتگردو ں کے خلا ف بلا تفر یق کا رو ائی کی جا ئے ،امریکی وزیر خارجہ

جمعرات 7 جون 2018 23:02

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے پاک امریکا تعلقات سمیت مختلف امور پر بات چیت کی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے افغانستان میں سیاسی مفاہمت کی ضرورت اور جنوبی ایشیا میں بلاتفریق تمام دہشتگردوں اور عسکریت پسندوں کیخلاف کارروائی کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

اس موقع پر امر یکی وزیر خا رجہ کا کہنا تھا کہ دہشتگر دی کے خلا ف پاک فوج کی قربا نیاں قابل تحسین ہیں تاہم خطے میں بلا تفر یق دہشتگردو ں کے خلا ف کا روائی کی جا ئے ،واضح رہے کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات رواں برس کے آغاز سے ہی کشیدگی کا شکار ہیں،جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یکم جنوری کو ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے گزشتہ 15 سالوں کے دوران پاکستان کو 33 ملین ڈالر امداد دے کر حماقت کی جبکہ بدلے میں پاکستان نے ہمیں دھوکے اور جھوٹ کے سوا کچھ نہیں دیا،اس کے بعد امریکا نے پاکستان کی امداد بند کرنے کے حوالے سے اقدامات اٹھانا شروع کردیے۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کی سیکیورٹی معاونت معطل کرنے کا اعلان کردیا جبکہ پاکستان کو مذہبی آزادی کی مبینہ سنگین خلاف ورزی کرنے والے ممالک سے متعلق خصوصی واچ لسٹ میں بھی شامل کردیا گیا۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نورٹ کا کہنا تھا کہ حقانی نیٹ اور افغان طالبان کیخلاف کارروائی تک پاکستان کی معاونت معطل رہے گی۔دوسری جانب پاکستان نے امریکی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں،لیکن امریکا اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے۔