چیئرمین نیب کو عہدے سے ہٹانے کی سپریم کورٹ میں درخواست خارج

درخواست لیگی رہنما ملک نور اعوان نے دائر کی تھی

جمعرات جون 23:07

چیئرمین نیب کو عہدے سے ہٹانے کی سپریم کورٹ میں درخواست خارج
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) چیئرمین نیب کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست خارج کردی گئی،در خواست مسلم لیگ(ن)کے رہنما ملک نور اعوان نے سپریم کورٹ میں دائر کی تھی۔جمعرات کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے لیگی رہنما ملک نوراعوان کی درخواست پراپنے چیمبر میں سماعت کی،،سپریم کورٹ نے رجسٹرارآفس کے تما اعتراضات کو برقرار رکھتے ہوئے درخواست خارج کردی۔

(جاری ہے)

رجسٹرار آفس نے درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔(ن) لیگ کے رہنما ملک نور اعوان نے نواز شریف کیخلاف منی لانڈرنگ کے مبینہ الزام پر چیئر مین نیب کیخلاف درخواست دائر کی تھی۔واضح رہے کہ چیئرمین نیب نے 4 اعشاریہ 9 ارب ڈالرز کی بھارت منتقلی کی تحقیقات کا حکم دیتے ہو ئے اسے منی لانڈرنگ قرار دیا تھا اور اس کا الزام سابق وزیر اعظم پر عائد کی تھی۔