کراچی:رینجرز کا چھاپہ،ملزمان کی فائرنگ سے اہلکار شہید،2زخمی

ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

جمعرات 7 جون 2018 23:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء) کراچی کے علاقے کورنگی الیاس گوٹھ میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک رینجرز اہلکار شہید اور 2زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق ٹارگٹ کلر شفیق کالا اور ساتھیوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی ملزمان نے رینجرز کی ریکی پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی،جس کے نتیجے میں رینجرز حوالدار الیاس شہید جبکہ سپاہی ابراہیم اور امیر زخمی ہوگئے۔

زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ ملیر منتقل کردیا گیا۔ترجمان کے مطابق جوابی کارروائی کے دوران ٹارگٹ کلر شفیق کالا، اس کے ساتھی علیم الدین اور رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے ملزم شہباز عر ف اسامہ کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا۔بعدا زاں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 25 سے زائد افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔