عراق بم دھماکہ 18 افراد ہلاک 90سے زائد زخمی

جمعرات 7 جون 2018 23:07

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء) عراق میں کم از کم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم اٹھارہ افراد ہلاک اور نوے سے زائد زخمی ہوگئے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ بغداد کے ضلعی شہر صدر میں اس وقت دھماکہ ہوا جب ایک مسجد میں چھپایا گیا دھماکہ خیز مواد کار میں منتقل کیا جارہا تھا کہ اس دوران اچانک دھماکہ ہوگیا دھماکے کے نتیجے میں ایک عمارت اور کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ اٹھارہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کردیا گیا فوری طورپر کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی