شوبز میں کام کرنے کیلئے بہت کچھ کرنا پڑتا ہے خوشبو

جمعرات 7 جون 2018 23:17

شوبز میں کام کرنے کیلئے بہت کچھ کرنا پڑتا ہے خوشبو
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء) اداکارہ خوشبو نے کہا ہے کہ لاہور سے باہر جا کر ڈراموں میں کام کرنے کو جی نہیں چاہتا لیکن شوبز میں کام کرنے کیلئے بہت کچھ کرنا پڑتا ہے میں صرف اسٹیج نہیں فلموں میں بھی مصروف ہوں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ خوشبو نے کہا کہ لاہور کے تھیٹرز میں کام کرنے کا اپنا ہی مزہ ہے اور میں نے کبھی بھی دوسرے شہروں میں خوشی سے جا کر ڈرامہ نہیں کیا لیکن شوبز کی مجبوری ہے کہ جہاں بھی فنکار کو کام ملے وہاں ضرور کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیج کی ترقی ہی فنکاروں کی ترقی اور خوشحالی ہے۔۔

متعلقہ عنوان :