ریتھک روشن کی پریانکا چوپڑا کے فلمی دنیا کے ساتھ ساتھ حقیقی زندگی میں بھی ان کے کام کرنے کے عزم کی تعریف

جمعرات 7 جون 2018 23:31

ریتھک روشن کی پریانکا چوپڑا کے فلمی دنیا کے ساتھ ساتھ حقیقی زندگی میں ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء) بالی وڈ اداکار ریتھک روشن نے اداکارہ پریانکا چوپڑا کے فلمی دنیا کے ساتھ ساتھ حقیقی زندگی میں بھی ان کے کام کرنے کے عزم کو سراہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ریتھک روشن نے فلمی دنیا کے ساتھ ساتھ حقیقی زندگی میں بھی ان کے کام کرنے کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ 2005 میں اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ فلم کرش کی منالی کے پہاڑوں پر عکسبندی میں مصروف تھے کہ اس دوران پریانکا گر گئیں اور وہاں پر قریب موجود فلم کے عملے نے انہیں پہاڑ سے اوپر کھینچا اور انہیں ہوٹل کے کمرے میں لے کر گئے، پھر جب میں ان کے روم میں ان کی خیریت دریافت کرنے گیا تو مجھے یہ دیکھ کر حیرانی ہوئی کہ وہ نیم بے ہوشی کی حالت میں بھی لفٹ میں پھنسے ہوئے کسی فرد کی مدد کے لئے پکار رہی ہیں۔

۔