خود پر بہت زیادہ تنقید کرتی ہوں، ڈیانا پنٹے

جمعرات 7 جون 2018 23:31

خود پر بہت زیادہ تنقید کرتی ہوں، ڈیانا پنٹے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء) بالی وڈ اداکارہ ڈیانا پنٹے نے کہا ہے کہ وہ خود پر بہت زیادہ تنقید کرتی ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ ڈیانا پنٹے نے کہا ہے کہ وہ خود کی بہت بڑی ناقد ہیں کیونکہ اس سے ان میں فن اداکاری اور اس کی باریکیوں کو سیکھنے میں مدد ملتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک اداکار کے لئے اس کی فلم کی کامیابی بہت بڑی خوشی کا باعث ہوتی ہے، بطور اداکار انہوں نے ہر فلم میں مختلف کردار ادا کئے ہیں اور یہی چیز ہے جو مجھے چیلنجنگ لگتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ جو چاہتی ہیں وہی کرنا پسند کرتی ہیں جیسے زیادہ سے زیادہ کام، خود کو چیلنج کرنا، اپنی صلاحیتوں میں نکھار لانا، شائقین کو تفریح فراہم کرنا ہے۔ ڈیانا پنٹے فلم ہیپی پھر بھاگ جائے گی میں دکھائی دیں گی۔۔

متعلقہ عنوان :