حسن عسکری کا بطور وزیر نگران وزیراعلیٰ نامزدگی پر رانا ثناء اللہ کا تحفظات کا اظہار

جو شخص ایک سکول نہیں چلا سکتا وہ صوبہ کیا چلائے گا،وہ جمہوریت پر یقین نہیں رکھتے،لیگی رہنما

جمعرات جون 23:31

حسن عسکری کا بطور وزیر نگران وزیراعلیٰ نامزدگی پر رانا ثناء اللہ کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) مسلم لیگ ن کے رہنما وسابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے حسن عسکری کے وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس نے ایک سکول نہیں چلایا وہ اتنا بڑا صوبہ کیسے چلائے گا حسن عسکری ن لیگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے حسن عسکری کے وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں اپنا رد عمل دیتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حسن عسکری جمہوریت پر یقین نہیں رکھتے انہوں نے ہمیشہ ملسم لیگ ن کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا ٹی وی شو میں بھی وہ ن لیگ کے خلاف بولتے ہیں ان سے میرٹ پر کام کی توقع نہیں کی جاسکتی اس لیے ہم الیکشن کمیشن کے اس اقدام کو چیلنج کریں گے