کراچی، عیدالفطرکی آمدقریب آنے پرمرغی پھرمہنگی ، قیمت 30روپے اضافے سے 290روپے کلوکردی گئی

جمعرات 7 جون 2018 23:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء)عیدالفطرکی آمدقریب آنے پرمرغی پھرمہنگی ہوگئی مرغی کی قیمت 30روپے اضافے سے 290روپے کلوکردی گئی ،عیدکے قریب کے آتے ہی منافع خورسرگرم ہوئے ،ایک ہی روزمیں زندہ مرغی 16روپے اضافے سے 176روپے کلوجبکہ مرغی کاگوشت 30روپے مہنگاہوکر290روپے کلوکردیاگیا،جس نے عوام کے لیے عیدپرمرغی کاگوشت خریدنابھی مشکل بنادیاہے ۔

(جاری ہے)

دکانداروںکاکہناہے کہ طلب کے مقابلے میں رسدکم ہونے سے چکن کی قیمتوںمیں تیزی دیکھی جارہی ہے ۔دوسری طرف عوام کاکہناہے کہ مٹن اوربیف کی فی کلوقیمت پہلے ہی آسمان سے باتیں کررہی ہے جبکہ چکن مہنگاہونے سے عام آدمی کے لیے گوشت کھاناناممکن ہوچکاہے ۔حکومت چکن کی قیمت کنٹرول کرنے کے لیے فوری اقدام کرے تاکہ عوام کوکچھ ریلیف مل سکے ۔