ایم کیوایم (لندن)کی جانب سے الیکشن بائیکاٹ کیلے عوامی مہم شروع کردی گئی

جمعرات 7 جون 2018 23:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء) ایم کیوایم (لندن)کی جانب سے الیکشن بائیکاٹ کیلے عوامی مہم شروع کردی گئی ،بانی متحدہ کی جانب سے 25جولائی کوہونے والے عام انتخابات کے بائیکاٹ کے اعلان کے بعدمتحدہ لندن کے کارکن سرگرم ہوگئے ،اب عوام کوانتخابات سے دوررکھنے کیلئے تیاریاںکی جارہی ہیںاس سلسلے میں ایک بارپھرکارکنان سے بڑے پیمانے پررابطے شروع کردیئے گئے ہیںاوراس ضمن میں اس بات کی حکمت عملی تیارکی گئی ہے کہ متحدہ کی بزرگ کمیٹی اورخواتین ونگ لوگوںکوبائیکاٹ پرآمادہ کرنے کی کوشش کریں گی ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں 9سیکٹرجن میں کورنگی ،شاہ فیصل کالونی ،لانڈھی ،گلشن معمار،گلستان جوہر،بلدیہ ٹائون ،نارتھ ناظم آباد،محمودآباد،عزیزآباداورلیاقت آبادکی بزرگ اورخواتین کمیٹیوںکوہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طورپراپنے علاقوںکی مہاجرعوام سے اپیل کریں کہ وہ 2018ء میں ہونے والے انتخابات کے لیے ہونے والی کسی قسم کی سرگرمی میں حصہ نہ لیں۔