روس کیساتھ تعلقات کی بحالی کیلئے مذاکرات ضروری ہیں،جرمن سفیر

جمعرات 7 جون 2018 23:38

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء) روس کیلئے جرمنی کے سفیر ڈِرک ویزے نے کہا ہے کہ روسی اور جرمن تعلقات کی بحالی کیلئے مذاکرات ضروری ہیں۔عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق حال ہی روسی دورہ مکمل کرنے والے سفیر نے کہا کہ ان دونوں ملکوں کے درمیان تعاون بڑھانے سے یہ ملک قریب تر ہو سکتے ہیں۔ڈِرک ویزنے کہا کہ ان کا پہلا روسی دورہ خاصا مفید رہا ہے۔

اس دورے کے دوران ماسکو اور سینٹ پیٹرزبرگ میں قیام کے دوران انہوں نے گرمجوشی کو محسوس کرنے کیساتھ ساتھ یہ تاثر بھی لیا کہ عام لوگ اور کاروباری حلقے جرمنی میں خاص دلچسپی رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رواں برس کے دوران وہ روس کے مزید دورے کر سکتے ہیں۔ڈرک ویزے کے خیال میں 11 جون کو برلن میں یوکرینی امن مذاکرات روس اور جرمن تعلقات کو مزید آگے بڑھا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے واضح کیا کہ روس اور جرمنی میں خلیج کی وجہ یوکرینی تنازعہ ہے۔جرمن پارلیمانی سفیر نے کہا کہ سینٹ پیٹرز برگ ڈائیلاگ میں ان کے ہم منصب میخائل فیڈوٹوف تھے اور مختلف امور پر ہونے والی بات چیت انتہائی مثبت رہی۔واضح رہے کہ سینٹ پیٹرز ڈائیلاگ حقیقت میں جرمنی اور روس کے درمیان مکالمتی و مذاکراتی فورم ہے۔ رواں برس اس فورم کا اجلاس اکتوبر میں روسی دارالحکومت ماسکو میں ہو گا۔

متعلقہ عنوان :