کراچی،دہشت گردوں کا رینجرز پر حملہ،ایک اہلکار شہید،دو زخمی

رینجرز نے جوابی کارروائی کے دوران دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا

جمعرات 7 جون 2018 23:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء) کراچی میں کورنگی کے علاقے الیاس گوٹھ میں دہشت گردوںکارینجرزپرحملہ ،ایک اہلکارشہید2زخمی ہوگئے ،رینجرزنے اپنے اہلکارکوشہیدکرنے والے دہشت گردکومقابلے کے بعدزخمی حالت میں گرفتارکرلیا،جبکہ انتہائی مطلوب دہشت گرد شفیق عرف کالاایک ساتھی سمیت پکڑاگیا،رواںماہ کے دوران رینجرزپرہونے والایہ دوسراحملہ ہے اس سے قبل حب ریورروڈپرچوکی کونشانہ بنایاگیاتھا۔

ترجمان رینجرزسندھ نے بتایاکہ کورنگی کے علاقے اکیاون سی الیاس گوٹھ میں انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرشفیق کالااوراس کے دیگرساتھیوںکی موجودگی کی خفیہ اطلاع پررینجرزکی بھاری نفری نے بدھ اورجمعرات کی درمیانی شب چھاپہ مارکارروائی کی اس دوران دہشت گردوںنے رینجرزپارٹی کوآتادیکھ کرفائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں رینجرزکاحوالدارالیاس موقع پرہی شہیدہوگیاجبکہ دورینجرزاہلکارسپاہی ابراہیم اورسپاہی امیرزخمی ہوگئے،فائرنگ کے بعدرینجرزنے علاقے کوگھیرے میں لے کراضافی نفری کوطلب کرلیاورجوابی کاروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلرشفیق کالااوراس کے ساتھی علیم الدین کوگرفتارکرلیاجبکہ دیگرتین افرادکوبھی حراست میں لینے کی اطلاع ہے ۔

(جاری ہے)

رینجرزاہلکارکوشہیداورزخمی کرنے والے ٹارگٹ کلرشہبازعرف اسامہ کوبھی زخمی حالت میں گرفتارکرلیاجس کورینجرزکی تحویل میں طبی امدادکے لیے جناح اسپتال منتقل کردیاگیا،ترجمان کے مطابق زخمی ہونے والے دونوںرینجرزاہلکاروںکوطبی امدادکے لیے سی ایم ایچ ملیرمنتقل کیاگیاہے جہاںانہیںطبی امدادفراہم کی جارہی ہے ۔فائرنگ سے ایک شخص بھی زخمی ہواتھاجسے قانون نافذکرنے والے ادارے پوچھ گچھ کے لیے اپنے ہمراہ لے گئے ،فائرنگ کے واقعہ بعدرینجرزاورپولیس کی بھاری نفری نے موقع پرپہنچ کرعلاقے کاسرچ آپریشن بھی کیا۔

آپریشن کے دوران مخصوص گھروںکی بھی تلاشی لی گئی ۔دوسری جانب آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کورنگی میں رینجرزاہلکاروںپرفائرنگ کے حوالے سے میڈیارپورٹس پرنوٹس لیتے ہوئے ڈیآئی جی ایسٹ سے واقعہ کی تفصیلی انکوائری رپورٹ فوری طورپرطلب کرلی ہے ،باخبرذرائع نے بتایاہے کہ رینجرزکے ہاتھوںگرفتارملزم شفیق کاجرائم کاریکارڈحاصل کرلیاگیاہے ملزم کاتعلق سیاسی جماعت سے ہے ملزم پرتھانہ زمان ٹائون میں 24مقدمات درج ہیں،باخبرذرائع نے مزیدبتایاہے کہ ملزم پرقتل ،اقدام قتل ،ڈکیتی ،جلائوگھیرائوسمیت دیگرسنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیںاوردوسراگرفتارملزم علیم الدین شفیق کالاکاقریبی ساتھی اوررشتہ دارہے ،واضح رہے کہ ماہ صیام کے دوران رینجرزپردوسراحملہ کیاگیاہے اس سے قبل حب ریورروڈپربھی حملہ کیاگیاتھا۔

اس واقعہ میں خودکش بمبارنے خودکودھماکے سے اڑالیاتھا،خوش قسمتی سے رینجرزکاکوئی جانی نقصان نہیں ہواتھا۔