سپریم کورٹ نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی حلقہ بندیوں کے خلاف دائر درخواستیں مسترد کردیں

جمعرات جون 23:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) سپریم کورٹ نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی حلقہ بندیوں کے خلاف دائر درخواستیں مسترد کردیں، چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ معاملے کو چھیڑا گیا تو ملک بھر کی حلقہ بندیاں متاثر ہوں گی، ہم ملک بھر کی حلقہ بندیوں کو متاثر نہیں ہونے دیں گے جمعرات کے روز چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین بینچ نے کے پی کے اور بلوچستان کی حلقہ بندیوں سے متعلق دائر مختلف درخواستوں کی سماعت کی چیف جسٹس نے وکلائ کے دلائل سننے کے بعد کہا کہ یہ ضروری نہیں کے سپریم کورٹ ہر کیس کو سنے،،حلقہ بندیوں کے معاملے کو چھیڑا گیا تو ملک بھر کی حلقہ بندیاں متاثر ہوں گی، ہم ملک بھر کی حلقہ بندیوں کو متاثر نہیں ہونے دیں گے، حلقہ بندیوں سے متعلق ساری درخواستیں خود سنوں گا، وکلائ کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ہری پور ، کچی جھل مگسی سے جلقہ بندیوں کے خلاف دائر نو درخواستیں خارج کردیں۔