مذموم مقصد کیلئے سلامتی کونسل میں اصلاحات عالمی نظام پرکاری ضرب ہوگی،پاکستان

پاکستان نہ تو ایک بڑی اور غیر موثر سلامتی کونسل کا خواہاں ہے نہ ہی اس کی حمایت کرے گا، ڈاکٹر ملیحہ لودھی

جمعرات جون 23:41

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) پاکستان نے عالمی برادری کو خبردار کیا ہے کہ کسی مذموم مقصد کے لئے سلامتی کونسل میں اصلاحات اصولوں پر مبنی عالمی نظام پر کاری ضرب ہوگی، پاکستان نہ تو ایک بڑی اور غیر موثر سلامتی کونسل کا خواہاں ہے نہ ہی اس کی حمایت کرے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے 15 رکنی ادارے کی اصلاحات کے بارے میں بین الحکومتی مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی مذموم مقصد کے لئے سلامتی کونسل میں اصلاحات اصولوں پر مبنی عالمی نظام پر کاری ضرب ہوگی، انہوں نے کہا پاکستان نہ تو ایک بڑی اور غیر موثر سلامتی کونسل کا خواہاں ہے نہ ہی اس کی حمایت کرے گا۔۔

متعلقہ عنوان :