تی 20 فارمیٹ میں کوئی ٹیم آسان نہیں ہوتی، سرفراز احمد

ہمیں بھی اسکاٹ لینڈ کیخلاف 100فیصد کارکردگی دکھانا وہگی ، حریف ٹیم میں کئی اچھے کھلاڑی موجود ہیں ، سخت مقابلے کی توقع ہے ، انگلینڈ میں سیریز جیتنے کا سنہری موقع گنوا دیا جس پر مایوسی ہوئی ، کپتاان قومی ٹیم

جمعرات 7 جون 2018 23:41

تی 20 فارمیٹ میں کوئی ٹیم آسان نہیں ہوتی، سرفراز احمد
․ ایڈنبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ٹی 20 فارمیٹ میں کوئی ٹیم آسان نہیں ہوتی، ہمیں بھی اسکاٹ لینڈ کیخلاف سو فیصد کارکردگی دکھانا ہوگی، حریف ٹیم میں کئی اچھے کھلاڑی موجود ہیں لہذا سخت مقابلے کی توقع ہے۔ ایڈنبرا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ لارڈز ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کے بعد ہمارے پاس انگلینڈ میں سیریز جیتنے کا سنہری موقع تھا مگر ایسا نہ ہو سکا جس پر بیحد مایوسی ہوئی، لیڈز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوئی جس کا میچ پر بہت زیادہ اثر پڑا، خسارے کا شکار ہونے کے بعد ہمارے بیٹسمین دوسری باری میں بھی اچھا کھیل پیش نہ کر سکے ، انھوں نے کہا کہ اس نتیجے سے ہٹ کر دیکھیں تو انگلینڈ کی مشکل کنڈیشنز میں سیریز سے ہمارے نوجوان کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا جس سے مستقبل میں فائدہ ہوگا۔

(جاری ہے)

سرفراز احمد نے کہا کہ لیڈز ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ مجھ سمیت پوری ٹیم مینجمنٹ کا تھا، میں اب بھی اسے غلط نہیں سمجھتا،کنڈیشنز بیٹنگ کیلیے اچھی تھیں، انگلش کپتان کا بھی یہی کہنا تھا کہ وہ بھی پہلے اپنے بیٹسمینوں کو ہی آزماتے، ہماری بیٹنگ اچھی نہیں رہی اس لیے ناکام رہے، اسی کے ساتھ میزبان بولرز کو بھی کریڈٹ دینا چاہیے جنھوں نے بہترین لائن و لینتھ پر بولنگ کی۔

اوپنرز کی کارکردگی کے حوالے سے سرفراز احمد نے کہا کہ گوکہ توقعات کے مطابق آغاز نہیں ملا لیکن اظہر علی نے لارڈز ٹیسٹ میں نصف سنچری بنائی، وہ ہمارے اہم ترین بیٹسمین ہیں، امید ہے اگلی سیریز میں زیادہ اچھا پرفارم کریں گے، اسی طرح امام الحق ابھی نئے نئے ٹیسٹ ٹیم میں آئے ہیں، انھوں نے آئرلینڈ کیخلاف ڈیبیو پر 74 رنز ناٹ آٹ بنا کر صلاحیتوں کا اظہار کر دیا تھا، مجھے یقین ہے کہ تجربہ ملنے کے ساتھ ان کی بیٹنگ میں مزید نکھار آ جائے گا۔۔

متعلقہ عنوان :