آئرلینڈ میں ایک مقامی کلب میچ کے دوران ماں اور بیٹا آمنے سامنے آگئے

جمعرات جون 23:41

ڈبلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) آئرلینڈ میں ایک مقامی کلب میچ کے دوران ماں اور بیٹا آمنے سامنے آگئے۔سابق آئرش انٹرنیشنل پیئر جولی لیوگ کو اپنے 16 سالہ بیٹے ایڈین کے خلاف ہی میدان میں اترنا پڑگیا۔

(جاری ہے)

جولی برڈینٹ کلب کی لائف ٹائم ممبر ہیں چونکہ اس کی کوئی بوائز ٹیم نہیں ہے اس لیے ایڈین نے فاکس لاج کو جوائن کیا،گذشتہ دنوں دونوں ٹیموں کا میچ ہوا۔جولی نے کہاکہ میں اس حوالے سے کافی نروس اور چاہتی تھی کہ میرا بیٹا جیتے، مگر میدان میں میری تمام سپورٹ اپنے کلب کے ساتھ تھی۔ اس مقابلے میں اگرچہ جولی نے اچھی بیٹنگ کی مگر ان کی ٹیم کو فاکس لاج کے ہاتھوں شکست ہوگئی۔۔

متعلقہ عنوان :