جنرل ہسپتال میں تعینات ایک سٹاف نرس کی ڈیوٹی بدلنے پر پورے ہسپتال کی نرسیں سراپا احتجاج بن گئیں

جمعرات جون 23:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) جنرل ہسپتال میں تعینات ایک سٹاف نرس کی ڈیوٹی بدلنے پر پورے ہسپتال کی نرسیں سراپا احتجاج بن گئیں اور انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے نا صرف سڑک بند کر دی بلکہ کام بھی بند کر دیا احتجاجی نرسو ں کامظاہرہ تصادم کی شکل اختیار کر گیا احتجاجی نرسوں کا مطالبہ تھا کہ ڈیوٹی سے تبدیل کئے جانی والی سٹاف نرس کو پرانی ڈیوٹی پر بحال کیا جائے اور نرسوں سے بدتمیزی کرنے والے اہلکاروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے بعدازاں احتجاجی نرسیں ہسپتال کے ایم ایس کی یقین دہانی پر منتشر ہوگئیں۔

متعلقہ عنوان :