الیکشن کمیشن پنجاب کی ایک ٹیم نے لاہور سے حلقہ پی پی 150 میں واقع پولنگ سٹیشنوں کا جائزہ لینا شروع کر دیا

جمعرات جون 23:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) الیکشن کمیشن پنجاب کی ایک ٹیم نے لاہور سے حلقہ پی پی 150 میں واقع پولنگ سٹیشنوں کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے صوبائی الیکشن کمیشن نے پولنگ سٹیشنوں کا جائزہ لینے کے کام مذکورہ حلقہ سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن پنجاب اسمبلی میاں اسلم اقبال کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست کی روشنی میں شروع کیا ہے درخواست گزار نے اپنی درخواست میں لکھا ہے کہ ان کے حلقے میں بیشتر پولنگ سٹیشن ووٹرز کی پہنچ سے دور قائم کر دئیے گئے ہیں جس کا مقصد اس حلقے میں دھاندلی کو پروان چڑھانا ہے ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کے حلقے میں بعض پولنگ سٹیشن ایسے بھی ہیں جو تنگ و تاریک گلیوں میں قائم کئے گئے ہیں جہاں چار لوگوں کا اکھٹے کرنا ہونا دشوار ہے لہٰذا فوری طور پر پولنگ سکیم کو تبدیل کیا جائے جس پر الیکشن کمیشن پنجاب نے سروے کرکے آئندہ دو روز میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔