سعودی عرب سے سو پاکستانی بے دخل ہو نے کے بعد لاہور پہنچ گئے

جمعرات 7 جون 2018 23:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء) سعودی عرب سے سو پاکستانی بے دخل ہو نے کے بعد سعودی ائیر لائنز کی پرواز کے ذریعے لاہور پہنچ گئے جہاں علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ امیگریشن حکام نے ڈی پورٹ ہو کر لاہور پہنچنے والے سو پاکستانیوں کو ضروری کارروائی کے بعد ان کوگھروں کو بھجوا دیا اس سلسلے میں ڈی پورٹ ہو کر لاہور پہنچنے والے پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں پہلے انہیں گرفتار کیا گیا جہاں انہیں جیل میں رکھنے کے بعد لاہور کیلئے ڈی پورٹ کر دیاگیا ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سعودی عرب کی مختلف جیلوں میں آج بھی ہزاروں پاکستانی قید ہیں جن سے سعودی حکومت غیر انسانی سلوک روا رکھے ہوئے ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کو واہ گزار کروانے کیلئے سعودی عرب میں مقیم سفارت کار اپنا کردا ر ادا کریں ۔