Live Updates

کسی کی کتاب سے ووٹ بنک پر اثر نہیں پڑے گا،اسد عمر

آئندہ حکومت تحریک انصاف کی بننے جارہی ہے، گفتگو

جمعرات 7 جون 2018 23:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق ممبر قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا ہے کہ نظر آرہا ہے کہ اگلی حکومت پی ٹی آئی کی بننے جارہی ہے،کسی کی کتاب سے ووٹ بنک پر اثر نہیں پڑے گا،عمران خان پاکستان میں چار یا پانچ حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اسد عمر نے کہا کہ بہت بڑی تعداد میں امیدواروں کا اعلان آج ہوجائے گا،پارلیمانی بورڈ اپنا آدھے سے زیادہ کام کرچکا ہے،اسلام آباد کے عوام کے لیے سب سے زیادہ اسمبلی میں آواز اٹھائی،ہمارا ووٹر تقسیم نہیں ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نظر آرہا ہے کہ اگلی حکومت پی ٹی آئی کی بننے جارہی ہے،کسی کی کتاب سے ووٹ بنک پا اثر نہیں پڑے گا،عمران خان پاکستان میں چار یا پانچ حلقوں سے الیکشن لڑیں گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات