الیکشن کیشن آف پاکستان نے بلوچستان کے لئے علائو الدین مری کو نگران وزیراعلیٰ نامزد کر دیا

جمعرات 7 جون 2018 23:47

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء) الیکشن کیشن آف پاکستان نے بلوچستان کے لئے علائو الدین مری کو نگران وزیراعلیٰ نامزد کر دیا حکومت کی جانب سے علائو الدین مری کو نگران وزیراعلیٰ کے لئے نامزد کیا گیا تھا تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان کے لئے نگران وزیراعلیٰ کے لئے علائو الدین کو نامزد کر دیا نگران وزیراعلی کے لیے بلوچستان میں حزب اقتدار اور حزب مخالف میں فیصلہ نہ ہونے پر معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس گیا تاہم حکام نے مشاورت کے بعد بلوچستان کے لئے نگران وزیراعلی علائو الدین مری کے نام کا اعلان کر دیا نامزد نگران وزیراعلی بلوچستان علاالدین مری نے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد ذاتی کاروبارشرو ع کیا جس سے وہ اب تک منسلک ہیںنگران وزیراعلی بلوچستان علاالدین مری کا تعلق بلوچستان سے ہے جو 1980 میں ضلع مستونگ کے علاقے کلی اشکنہ میں پیدا ہوئے علاالدین مری نے ابتدائی تعلیم تعمیر نو اسکول کوئٹہ سے حاصل کی اور یونیورسٹی آف خضدار انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے بی اے کی ڈگری حاصل کی۔