اسد شفیق کا کانٹی کرکٹ کھیلنا مشکل نظر آنے لگا

سرے کانٹی نے ویزا مسائل کی وجہ سے اسد شفیق سے معاہدہ نہ کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا مڈل آرڈر بلے باز پاکستان پہنچ گئے، اظہرعلی کے کانٹی کرکٹ کھیلنے کا امکان

جمعرات 7 جون 2018 23:48

اسد شفیق کا کانٹی کرکٹ کھیلنا مشکل نظر آنے لگا
لیڈز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء) لگ رہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین اسد شفیق کا انگلش کانٹی کرکٹ چیمپئن شپ میں شرکت مشکل دکھائی دے رہی ہے۔ سرے کانٹی نے ویزا مسائل کی وجہ سے اسد شفیق سے معاہدہ نہ کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے جب کہ اظہر علی بدستور انگلینڈ میں ہیں ان کی سمر سیٹ کانٹی حکام سے میٹنگ اگلی24گھنٹے میں ہوگی۔

اسد شفیق لیڈز سے کراچی کے لئے روانہ ہوگئے۔ انہوں نے میڈیاسے ملاقات میں تصدیق کی کہ سرے کو فوری طور پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے متبادل کی تلاش تھی اور انہیں نئے ویزا کے حصول میں کم از کم بارہ دن درکار تھے اس دوران کانٹی کے تین فرسٹ کلاس میچ مس ہوجاتے اس لئے سرے کانٹی نے میری جگہ کسی آسٹریلوی بیٹسمین کی خدمات حاصل کی ہیں۔

(جاری ہے)

سرے کا نٹی چاہتی تھی کہ اسد شفیق انگلینڈ میں معاہدہ کرکے کانٹی میچ کھیلیں لیکن ورک پر مٹ کے لئے اسد شفیق کو پاکستان جاکر نیا ویزہ حاصل کرنا تھا۔ تاہم اسد شفیق بھی سمرسیٹ کانٹی سے بات چیت میں ہیں۔ دوسری جانب اظہر علی لندن میں ہیں وہ بھی سمرسیٹ کانٹی سے میٹنگ کریں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کا کوئی بیٹسمین اس وقت آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ ٹیم میں نہیں ہے۔

اظہر علی پندرہ اور اسد شفیق 31ویں نمبر پر ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر چاہتے ہیں کہ ملک کے دونوں تجربہ کار بیٹسمین کانٹی کھیل کر اپنے ٹیلنٹ کا نکھاریں۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کھلاڑی سمیع اسلم، امام الحق، اسد شفیق، سعد علی منگل کو مانچسٹر سے وطن واپس روانہ ہوگئے۔ عثمان صلاح الدین بھی برطانیہ میں قیام کریں گے جب کہ محمد عباس لیسٹر شائر کے لئے کاونٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں۔۔