چکوال، ملک تنویر اسلم سیتھی نے پی پی22سے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرا دئیے

جمعرات جون 23:48

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) سابق صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم سیتھی نے جمعرات کے روز حلقہ پی پی22سے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرا دئیے۔ یہ کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر چوآسیدنشاہ کی عدالت میں جمع کرائے گئے۔ اس موقع پر سابق رکن قومی اسمبلی میجر طاہر اقبال، ممتاز ٹرانسپورٹر صوفی مشتاق بھٹی کے علاوہ عمائدین علاقہ اور متعدد یونین کونسلز کے چیئرمین ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

تنویر اسلم سیتھی ایک بڑا جلوس لیکر سیتھی ہائوس سے چوآسیدنشاہ کیلئے روانہ ہوئے تو اس سے پہلے تنویر اسلم سیتھی کی کامیابی کی خصوصی دعا کروائی گئی۔ اس موقع پر معروف سیاسی شخصیت حاجی ظفر اعوان وعولہ بھی موجود تھے۔ملک تنویر اسلم سیتھی اس حلقے سے گزشتہ تین انتخابات میں مسلسل کامیاب ہوتے آرہے ہیں۔ حاجی ظفرا عوان وعولہ نے بتایا کہ تنویر اسلم سیتھی نے گزشتہ پانچ سالو ں میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کروائے ہیں اور ان کے حلقے کے عوام ان کو پیار سے شہنشائے تعمیرات کہتے ہیں۔