حیدر آباد، سندھ پولیس میں نوکری کے خواہشمند 12سو امیداروں میں 313امیداواروں کے فٹنس ٹیسٹ منسوخ کرنے اور آفر لیٹر نہ ملنے کیخلاف

جمعرات 7 جون 2018 23:48

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء) سندھ پولیس میں نوکری کے خواہشمند 12سو امیداروں میں 313امیداواروں کے فٹنس ٹیسٹ منسوخ کرنے اور آفر لیٹر نہ ملنے کیخلاف نوکریوں سے محروم امیدواروں محمد رضا ،علی شیخ ، محمد اویس ،جنید خا ن اور دیگر نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بتا یاکہ محکمہ پو لیس سندھ میں بھر تی کیلئے درجنو ں اُ مید واروں کی جانب سے حکومتی پا لیسی کے تحت تمام ٹیسٹ جن میں دوڑ ،فز یکل اور انٹر ویو ز اپنی صلا حیت سے پا س کر لئے تھے اور پولیس کی جانب سے پا س اُمید واروں کی فائنل لسٹ بھی ایس ایس پی آفس میں آویزاں کر دی گئی تھی اور اُمید واروں کو کہا گیا تھا کہ ایک ہفتے کے اندر اندر تمام اُمیدواروں کو آفر لیٹر ز جا ری کر دیئے جا ئیں گے لیکن اچانک محکمہ پو لیس کی جانب سے ایک لیٹر کے ذ ریعے کچھ اُمید واروں کے کاغذات نا مکمل ہو نے کو جو از بنا تے ہو ئے تمام اضلا ع کہ اُمید واروں کے آرڈرز کینسل کر دیئے گئے ،انہوں نے کہاکہ ہم نے محکمے کی پا لیسی کے مطابق اپنی اہلیت سے فٹنیس ،دوڑ ،تحر یر ی ٹیسٹ سمیت وائیوا پا س کئے تھے اور فائنل لسٹ کے وقت ہمیں کہا جا رہا تھا کہ اس میں دھاندلی ہو ئی ہے اس لئے اس کو کینسل کیا جا رہا ہے، اُمید واروں نے کہا کہ ہم آئی جی سندھ اے ڈ ی خو اجہ سے اپیل کر تے ہیں کہ ہما رے ساتھ فوری طو ر پر انصاف کیا جا ئے اور ضلع حیدرآباد رینج کے اہلیت پر پا س ہو نے والے تمام اُمیدواروں کو آفر لیٹر جا ری کیا جا ئے ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں انہوں نے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ،مظا ہر ین نے ہاتھوں میں بینر ز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر منسوخ کر دہ آ رڈر بحال کر نے کے نعر ے درج تھے اور آئی جی سندھ سے مطالبہ کر رہے تھے کہ معاملے کا نوٹس لیکر امتحان پاس کرنے والے امیدواروں کو آفر لیٹر جاری کئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :