ْپشاور،امیر جماعت اسلامی کے امیدواروں نے حلقہ-41 NA40 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کر وادیئے

جمعرات 7 جون 2018 23:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء) امیر جماعت اسلامی حلقہ قبایل و نامزد امیدوار حلقہ NA40 حاجی سردار خان اور امیر جماعت اسلامی باجوڑ و نامزد امیدوار حلقہ NA41 قاری عبد المجید نے جماعت اسلامی کے سینکڑوں ارکان اور کارکنان کے ہمراہ سول کالونی خار میں ریٹرنگ افسران کے پاس اپنے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ امیر جماعت اسلامی حلقہ قبایل کی قیادت میں مدرسہ احیاء العلوم خار سے درجنوں گاریوں پر مشتمل قافلہ جب شنڈی موڑ پہنچا تو دوسرے طرف سے امیر جماعت اسلامی باجوڑ و نامزد امیدوار حلقہ NA41باجوڑ قاری عبدالمجید کے سربراہی میں بھی کئی گاڑیوں پر مشتمل قافلہ عنایت کلے کی طرف سے پہنچاجس میں جماعت اسلامی کے بیسیوں افراد سوار تھے وہاں پہنچا۔

دونوں قافلے جب اکھٹے ہوگئے تو پھر پیدل ہسپتال کے راستے سول کالونی خار کے طرف پیدل مارچ کرنے لگے۔

(جاری ہے)

اور جماعت اسلامی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔جلوس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حلقہ قبایل حاجی سردار خان نے کہا کہ باجوڑ میں جماعت اسلامی کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہی ہے۔انشاء اللہ جماعت اسلامی دونوں حلقوں سے کلین سیوپ کرے گی۔

فاٹا کے عوام کو ایف سی آر سے نجات دلانے کے لئے جماعت اسلامی نے گراں قدر قربانیاں دی ہیں اور مجھے پورا یقین ہے کہ قبایلی عوام اپنے حقیقی نمایندوں جماعت اسلامی کے نمایندوں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے باجوڑ کے سابقہ ایم این اے نے یہاں کے لوگوں کو مایوسی کے علاوہ کچھ بھی نہی دیا ۔لیکن انشاء اللہ جماعت اسلامی کے منتخب نمایندے عوامی مسایل کو ترجیہی بنیادوں پر حل کرنے کی بھر پور کوشش کر ے گی۔

متعلقہ عنوان :