اینٹی کار لفٹنگ سیل کی کراچی میں کاروائیاں

قتل،اقدام قتل،ڈکیتی،شاپ رابری کی سیکڑوں وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

جمعرات 7 جون 2018 23:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء) اینٹی کار لفٹنگ سیل نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران قتل،اقدام قتل،ڈکیتی،شاپ رابری کی سیکڑوں وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی سی پی ایل سی کے مطابق کاروائیاں لانڈھی،گلشن اقبال،اور ملیر میں کی گئیں۔جس کے دوران قتل،اقدام قتل،ڈکیتی،شاپ رابری کی سیکڑوں وارداتوں میں۔

ملوث 4 ملزمان کو گرفتارکیا گیا ہے،ملزمان میں ریحان عرف سفیان،شکیل، غلام عباس اور فرحان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی سی پی ایل سی اسد رضا کے مطابق ملزم ریحان نے کم عمری سے ہی جرا ئم کی راہ اپنائی اور اب تک ڈکیتی چھینا جھپٹی کی سیکڑوں وارداتیں کیں،ملزم ریحان کا شمار خطر ناک شوٹرز میں بھی ہوتا ہی,ملزم ریحان نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر 2012 میں مبینہ ٹاون کے اے ایس آئی اسلم قادری کو شہید کیا،ملزم فرحان کا والد ،چچا اور پھوپھا بھی جرائم پیشہ افراد اور اغوائ برائے تاوان و قتل کے مقدمے میں جیل میں بند ہیں،ملزم فرحان،شکیل اور غلام عباس نے گزشتہ سال کپڑوں کے مشہور برانڈ کے آوٹ لیٹس سے 10 لاکھ روپے لوٹے،تینوں ملزمان لوٹ مار کے دوران متعدد شہریوں کو فائرنگ کر ہلاک و ذخمی بھی کر چکے ہیں،گرفتار چاروں ملزمان کے گروپ میں شامل ایک ملزم جہانگیر مفرور اور دوسرا ساتھی شاہنواز عرف شانی جیل میں ہے،ملزمان سے دوران تفتیش مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔