جرمن سفیرپاکستانی ٹرک آرٹ کے دیوانے نکلے،اپنی گاڑی پر ٹرک آرٹ کروانے راولپنڈی پہنچ گئے

میں اپنی گاڑی پر ٹرک آرٹ کروانے کے لیے راولپنڈی میں ٹرک آرٹسٹ سے ملا ، میں ٹرک آرٹ کے بعد اپنی گاڑی کی نئی شکل و صورت کو لے کر بہت پرجوش ہوں،جرمن سفیر کا ٹوئیٹ

جمعرات 7 جون 2018 21:30

جرمن سفیرپاکستانی ٹرک آرٹ کے دیوانے نکلے،اپنی گاڑی پر ٹرک آرٹ کروانے ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-07 جون 2018ء) :جرمن سفیرپاکستانی ٹرک آرٹ کے دیوانے نکلے،اپنی گاڑی پر ٹرک آرٹ کروانے راولپنڈی پہنچ گئے۔جرمن سفیر کا اپنے ٹوئیٹ میں کہنا تھا کہ میں اپنی گاڑی پر ٹرک آرٹ کروانے کے لیے راولپنڈی میں ٹرک آرٹسٹ سے ملا ، میں ٹرک آرٹ کے بعد اپنی گاڑی کی نئی شکل و صورت کو لے کر بہت پرجوش ہوں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کو ایک الگ پہچان اور شہرت دینے والا فن ’پاکستانی ٹرک آرٹ‘ ہے جو دنیا بھر میں خوب نام پیدا کر رہا ہے اور پاکستان کا ایک خوب صورت چہرہ دنیا بھر میں روشناس ہو رہا ہے. پاکستانی ٹرک آرٹ کی تاریخ خاصا پُرانی ہے ہزاروں سال پہلے یہ کام گھوڑا گاڑی اور اونٹ گاڑیوں پر ہوا کرتا تھا پھر جب ٹرک آئے تو ٹرک پر رنگ روغن کا کام ہونےلگا اور پھول پتیاں غرض یہ کہ ہر قسم کے ڈیزائن، انسانی شکلیں اور مختلف تحریروں پر مبنی مختلف رنگوں کا استعمال کرکے یہ آرٹ ٹرک آرٹ کی صورت میں ڈھل گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان کا ٹرک آرٹ نہ صرف پاکستان بلکہ باہر کی دنیا میں ایک خاص مقبولیت رکھتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ پی آئی اے نے اپنی فلائٹس کو دیدہ زیب بنانے کے لیے ٹرک آرٹ کو استعمال کیا گیا ہے ۔اسلام آباد کے نیو ائیر پورٹ کو بھی ٹرک آرٹ سے سجایا گیا ہے۔اس حوالے سے تازی ترین خبر یہ ہے کہ کہ جرمن سفیر مسٹر مارٹن بھی پاکستان کی ٹرک آرٹ کے دیوانے ہو چکے ہیں ۔

وہ اپنی گاڑی کو ٹرک آرٹ سے سجانے کے لیے راولپنڈی میں اس فن کے ایک ماہر سے ملے اور اس سے اپنی گاڑی کو ٹرک آرٹ سے سجوانے کے لیے اہم مشورے لئیے ۔
اس حوالے سے ٹوئیٹ کرتے ہوئے جرمن سفیر کا کہنا تھا کہ میں اپنی گاڑی کو ٹرک آرٹ سے سجوانے کے لیے روالپنڈی میں موجود ایک ٹرک آرٹ کے آرٹسٹ سے ملا۔انکا مزید کہنا کہ مجھے ٹرک آرٹ کے حوالے سے اپنی گاڑی پر جو فیچر شامل کروانے کے مشورے دئیے گئے میں نے بالکل ویسا ہی کیا۔

انکا کہنا تھا کہ میں اپنی گاڑی کی نئی شکل و صورت کو لے کر خاصل پر جوش ہوں ،آپکو کیا لگتا ہے کہ میری فوکسی ٹرک آرٹ کے بعد اچھی لگے گی۔اس موقع پر پاکستانی مداحوں نے انہیں دلچسپ مشورے بھی دئیے۔
یاد رہے کہ جرمن سفیر مسٹر مارٹن کی پاکستان سے محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،مارٹن اکثر اردو میں ٹوئیٹس کرتے ہیں اور اپنی مختلف سرگرمیوں سے گاہے بگاہے پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔