نادرا نے سابق صدر پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بلاک کردیا

پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بلاک ہونے سے پاسپورٹ بھی بلاک ہوگیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 7 جون 2018 21:49

نادرا نے سابق صدر پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بلاک کردیا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-07 جون 2018ء) :نادرا نے سابق صدر پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بلاک کردیا۔ پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بلاک ہونے سے پاسپورٹ بھی بلاک ہوگیا،پاکستان میں خرید و فروخت سمیت متعدد حقوق گنوا بیٹھے۔تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل خصوصی عدالت کی ہدایت پر نادرا نے سابق صدر جنرل ( ر ) پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کے لیے نادرا کو باضابطہ خط لکھا تھا۔

پہلے پہل تو نادرا حکام کا کہناتھا کہ انہیں اب تک اس حوالے سے وزارت داخلہ کا خط موصول نہیں ہوا۔تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق نادرا نے سابق صدر پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بلاک کردیا۔پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بلاک ہونے سے پاسپورٹ بھی بلاک ہوگیا۔ جس کے بعد وہ کوئی سفر بھی نہیں کرسکیں گے جب کہ ایسی صورت میں ان کا کسی بھی ملک کے لیے سفر کرنا غیر قانونی تصور کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بلاک ہونے سے ان کے اکاونٹس بھی منجمد ہو گئے ہیں جبکہ مشرف پاکستان میں موجود 10سے زائد جائیدادوں کی خریدوفروخت سے محروم ہوگئے۔پرویز مشرف کے 4 پلاٹس کراچی، 3 اسلام آباد میں جائیدادیں ہیں۔یاد رہے کہ آج ہی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کی کاغذات نامزدگی کی قبولیت کو مشرف کی حاضری سے مشروط کردیا تھا۔اس حوالے سے اعلان کرتے ہوئے صدراےپی ایم ایل اوورسیز افضال صدیقی کا کہنا تھا کہ اگروقت پر سیکیورٹی کے انتظامات کیےگئے تو پرویزمشرف 13 تاریخ کوعدالت میں پیش ہونگے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ بصورت دیگرعید کے فوراً بعد پرویزمشرف 20 جون کوپاکستان روانہ ہوسکتے ہیں۔واضح رہے کہ آج ہی سپریم کورٹ نے مشرف کو وطن واپس پر گرفتار نہ کرنے کی نوید سنائی تھی۔جس کے بعد مشرف کی وطن واپسی کے حوالے سے واضح اعلان کیا گیا تھا۔