قیاس آرائیاں ختم ہو گئیں، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹیفیکیشن جاری

الیکشن کمیشن نےحسن عسکری کابطورنگراں وزیراعلیٰ پنجاب نوٹی فکیشن جاری کردیا،حسن عسکری کل گورنرپنجاب سے عہدے کا حلف لیں گے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 7 جون 2018 21:59

قیاس آرائیاں ختم ہو گئیں، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹیفیکیشن جاری
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-07 جون 2018ء) :قیاس آرائیاں ختم ہو گئیں، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ الیکشن کمیشن نےحسن عسکری کابطورنگراں وزیراعلیٰ پنجاب نوٹی فکیشن جاری کردیا،حسن عسکری کل گورنرپنجاب سے عہدے کا حلف لیں گے۔تفصیلات کے مطابق تمام تر قیاس آرائیاں دم توڑ چکی ہیں ۔الیکشن کمیشن نے ڈاکٹر حسن عسکری رضوی کی بطور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری رضوی کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نگران وزیر اعلیٰ سے گورنر ہاوس میں حلف لیں گے۔یاد رہے کہ مسلم لیگ ن اس سے پہلے ہی ڈاکٹر حسن عسکری کو بطور نگران وزیر اعلیٰ مسترد کر چکی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد شہبازشریف نے نگراں وزیراعلیٰ حسن عسکری کی تقرری کو مسترد کردیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ حسن عسکری کا بطورنگراں وزیراعلیٰ پنجاب انتخاب غیرجانبداری نہیں،حسن عسکری الیکشن میں تاخیر کے حق میں اورن لیگ کے خلاف تنقیدی رویہ رکھتے ہیں،حسن عسکری کی نامزدگی سے الیکشن کمیشن کا امیج مجروح ہوگا۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کی جانب سے حسن عسکری کی بطور نگراں وزیرعلیٰ پنجاب نامزدگی کو رد کردیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ حسن عسکری مسلم لیگ ن کے خلاف ہیں اور وہ ن لیگ کیخلاف تنقیدی رویہ رکھتے ہیں۔

حسن عسکری الیکشن میں تاخیر کے بھی حق میں ہیں۔ اس کا وہ اظہار بھی کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حسن عسکری کی نامزدگی سے الیکشن کمیشن کا امیج بری طرح متاثر ہوگا۔اس سے قبل مسلم لیگ ن کے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پارٹی رہنماؤں احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، خرم دستگیرودیگر رہنماؤں کے ہمراہ الیکشن کمیشن کی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری کی نامزدگی کو مسترد کر دیا تھا۔اس کے حوالے سے اے این پی بھی مسلم لیگ ن کی ہم خیا ل ہے۔اے این پی کا موقف ہے کہ حسن عسکری جانبدار ،متنازعہ اور جمہوری اقدار سے نا آشنا ہیں۔