نوشہرہ کینٹ،عسکری قوتیں سمیت تمام ادارے بروقت انتخابات کرانا چاہتے ہیں،میاں افتحارحسین

اس وقت تک بروقت انتخابات کرانے والی اور انتخابات لیٹ کرانے والے قوتوں پر حاوی نظرآتی ہے،جنرل سیکریڑیعوامی نیشنل پارٹی

جمعرات جون 23:19

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریڑی میاں افتحارحسین نے کہا ہے عسکری قوتیں سمیت تمام ادارے ملک میں بروقت انتحابات کرانا چاہتے ہیں مگر ایک قوت ایسی ہے ہو انتحابات کو لیٹ کرانا چاہتے ہے مگر اس وقت تک بروقت انتحابات کرانے والے اور انتحابات لیٹ کرانے والے قوتوں پر حاوی نظراتے ہے۔ نوشہرہ کہچری میں اپنے انتحابی کاغذات جمع کرانے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے میاں افتحار حسین کہ سابقہ وزیراعلی پرویز خٹک نے جاتے جاتے الیکشن کمیشن کو جو حط لکھا ہے وہ جہموریت کے منہ پر طمانچہ ہے انکا حط نامناسب ہے۔

اور وہ الیکشن کو ملتوی کرانا چاہیتے ہے ۔ حالانکہ الیکشن کمیشن اگر چاہتے ہے تو وہ فاٹا میں ایک ہی دن میں حلقہ بندیاں مکمل کرسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

اور ہم چاہتے ہے کہ فوری طور پر فاٹا میں حلقہ بندیاں کرکے 25 جولائی کو تمام قبائیلی علاقہ جات میں الیکشن کرایا جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں بروقت انتحابات کرانے کے حق میں ہے مگر افسوس کہ ملک میں ایک ایسی قوت موجود ہے جو انتحابات لیٹ کرانا چاہیتے ہے وہ قوت انتی مصبوط نہیں ہے مگر ہم تمام سیاسی جماعتیں اتحاد واتفاق سے ان کو شکست دینا ہوگا۔۔ اس پہلے میاں افتحار حسین نے حلقہ پی کے 65 پر الیکشن لڑنے کے لیے کاغذات جمع کرائی۔ اس موقع پر اے این پی کی ایک بڑی تعداد میں کارکناں موجود تھے۔