میاں محمد اسلم نے این اے 53,54سے قومی اسمبلی کی نشستوں کے لیے کاغذات نامز دگی جمع کرو ادیے

جمعرات 7 جون 2018 23:19

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور متحدہ مجلس عمل کے اُمیدوار برائے قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے اسلام آباد کے حلقہ این اے 53,54سے قومی اسمبلی کی نشستوں کے لیے کاغذات نامز دگی جمع کرو ادیے ہیں ،اس موقع پر اُن کے ہمراہ جماعت اسلامی کے نائب اُمراء ناظمین یونین کو نسل ارکان اور متحدہ مجلس عمل کے کار کنان کی بڑی تعداد بھی مو جو د تھی۔

(جاری ہے)

کاغذ ات نامزدگی جمع کرو انے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ 2002ء کی طرح متحدہ مجلس عمل ایک بار پھر ایک بڑی قوت بن کر اُبھرے گی ہم منتخب ہو کر اسلام آباد کے شہر یوں کو مسائل سے نجات دلائیں گے اور رُکا ہو تعمیر و ترقی کا سفر ایک بار پھر برق رفتاری سے رواں دواں ہو گا ،میاں محمد اسلم نے کہا کہ کار کنان الیکشن مہم کو تیز کر تے ہو ئے ہر ووٹر تک پہنچیں اور انھیں بتائیں کہ ان کے مسائل کاحل دیانتدار قیادت کے انتخاب میں پو شید ہ ہے وقت آپہنچا ہے کہ شہری اپنے محرومیوں اور مسائل کے حل کے لیے اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کر یں اور صرف الیکشن میں نظر آنے والے اُمیدوارں کو مسترد کر یں۔