Live Updates

محمد میاں سومرو کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ

جمعہ 8 جون 2018 00:09

محمد میاں سومرو کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) سابق چیئرمین سینیٹ محمد میاں سومرو کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ، آئندہ چند روز عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ محمد میاں سومرو نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ آئندہ چند روز عمران خان سے ملاقات میں پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔یاد رہے کہ محمد میاں سومرو چیئرمین سینیٹ کے علاوہ نگرانِ وزیرِاعظم اور سابق صدر پرویز مشرف کے استعفے کے بعد قائم مقام صدر کے عہدے پر بھی براجمان رہے۔ اس سے قبل ان کی ہمشیرہ ملیحہ سومرو بھی پی ٹی آئی کو جوائن کر چکی ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات