ساہیوال ،ٹرک کی زد میں آکر موٹر سائیکل پر سوار 3افراد جاں بحق

جمعرات 7 جون 2018 23:18

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) ٹرک کی زد میں آکر موٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی اور متوفی کی بہن جاں بحق ہوگئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو 9/182ایل کا رہائشی فیصل موٹر سائیکل پر سوار ہو کر اپنی بیوی ثوبیہ اور بہن افشاں کے ہمراہ شہر سے گھر جا رہا تھا کہ اچانک ہڑپہ کے قریب جی ٹی روڈپر ان کے آگے جا نے والی موٹر سائیکل سلپ ہو کر گر گئی جن کو بچانے کی کوشش میں وہ ٹرک کے نیچے آگئے جس کے نتیجہ میں تینوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے پو لیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی ہیں اور حادثہ کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔