نوازشریف کا سیاستدان اور قانون دان رسول بخش پلیجو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعرات 7 جون 2018 23:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے انسانی حقوق کے علمبردار ،سیاستدان اور قانون دان رسول بخش پلیجو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیاہے۔ جمعرات کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ رسول بخش پلیجو کی وفات اپنے نظریات اور اصولوں پر ڈٹے رہنے والے فعال سیاسی کارکن کی رحلت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی تمام زندگی جمہوریت اور انسانی حقوق کی ترویج کے لئے وقف کررکھی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بطور لکھاری اور قلمکار بھی انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا اور مختلف موضوعات پر کتابیں تصنیف کیں۔اپنی کتابوں اور سیاسی، جمہوری جدوجہد کے ذریعے وہ اپنی موجودگی کا احساس دلاتے رہیں گے۔ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔