بلاول بھٹو زرداری کا رسول بخش پلیجو کے انتقال پر اظہار افسوس

جمعرات 7 جون 2018 23:30

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بزرگ سیاستدان اور ادیب رسول بخش پلیجو کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری کردہ اپنے تعزیتی پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ جمہوریت کے لئے دہائیوں پر محیط ان کی جدوجہد و قربانیاں اور سندھی ادب کے لئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ بلاول بھٹو زرداری نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔