پیپلزپارٹی عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے عوام کی امنگوں کے مطابق اقتدار میں آئیں گے، میر علی مدد جتک

جمعرات جون 23:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ علائوالدین مری کو نگران وزیراعلیٰ نامزد کرنا صوبہ کے بہترین مفاد میں ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ عام انتخابات صاف و شفاف ہونگے پیپلزپارٹی عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے عوام کی امنگوں کے مطابق اقتدار میں آئیں گے اور صوبہ میں بیروزگاری کا خاتمہ کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی کے نامزد امیدواروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے جمہوریت کی بقاء ترقی اور خوشحالی کے بھرپور اقدامات اٹھائے ہیں اور ملک میں اگر کسی نے جمہوریت کے لئے قربانیاں دی ہیں تو پیپلزپارٹی روز روشن کی طرح عیاں ہے ماضی میں حکمرانوں نے بلوچستان کی پسماندگی میں سب سے بڑا کردار ادا کیا ہے جس کی وجہ سے آج ہم پسماندگی کا شکار ہیں میرعبدالقدوس بزنجو کی کاوشوں سے بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی آئی سیاسی جماعتوں کے اختلافات کے باعث نگران سیٹ اپ کا فیصلہ نہ کر سکا اور جمہوری روایات کو پامال کیا گیا ہم سمجھتے ہیں کہ اب وقت آگیا ہے کہ جمہوریت کی مضبوطی کے لئے تمام سیاسی جماعتیں اپنا کردار ادا کریں علائوالدین مری کو صوبہ کا وزیراعلیٰ نامزد کرنا خوش آئند اقدام ہے ہم سمجھتے ہیں کہ وہ ایک غیرسیاسی شخصیت ہیں انہوں نے کہا کہ علائوالدین مری کو نگران وزیراعلیٰ نامزد کرنا صوبہ کے بہترین مفاد میں ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ عام انتخابات صاف و شفاف ہونگے پیپلزپارٹی عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے عوام کی امنگوں کے مطابق اقتدار میں آئیں گے اور صوبہ میں بیروزگاری کا خاتمہ کریں گے۔