نگران وزیراعلیٰ کا تقرر، ہم جمہوری لوگ ہیں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو سرآنکھوں پر تسلیم کریں گے،منظور احمد کاکڑ

جمعرات 7 جون 2018 23:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری منظور احمد کاکڑ نے نگران وزیراعلیٰ علائوالدین مری کو نامزد کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو سرآنکھوں پر تسلیم کریں گے سیاسی جماعتوں نے نگران وزیراعلیٰ کے مسئلہ کو انا کا مسئلہ بناکر یہاں کے عوام کی پامالی کی ہے بلوچستان عوامی پارٹی عام انتخابات میں بڑی قوت بن کر ابھرے کی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ علائوالدین مری یہاں کے سیاسی اورسماجی شخصیت تھے اور ان کی خدمات کسی بھی ڈھکی چھپی نہیں ہے اور الیکشن کمیشن کی جانب سے علائوالدین مری کو نگران وزیراعلیٰ نامزد کرنے پر مبارکباد دیتے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ وہ بلاامتیاز عوام کی خدمت کریں گے اور عام انتخابات پر وہ اثرانداز نہیں ہونگے اور جمہوری طریقے سے عام انتخابات کرائیں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی اور اقتدار میں آکر بلوچستان کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی کوششیں کریں گے ہم سمجھتے ہیں کہ ماضی میں حکمرانوں نے صوبہ کے حقوق کے لئے کچھ کیا اور نہ عوام کے حقوق کے لئے کچھ کیا ہے اس لئے عوامی پارٹی اقتدار میں آکر بلوچستان کے مسائل کو حل کرے گی ۔