پرویز مشرف این اے ون چترال سے الیکشن لڑیں گے

جمعرات جون 23:30

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے سابق صدرپاکستان جنرل پرویز مشرف کو الگے الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی اجازت ملنے کے بعد انھوں نے چترال سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جس کی پارٹی ہائی کمان نے تصدیق کی ۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے ضلعی ذمہ داروں نے آن لائن کوبتایا کہ جنرل پرویز مشرف کی کاغذات نامزدگی جمعہ کے دن چترال میں جمع کرائے جایں گے ۔

(جاری ہے)

جبکہ جنرل پرویز مشرف عید کے بعد چترال کا متوقع دورہ کریں گے ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ چترال کے عوام سابق صدر جنرل پرویز مشرف کو اپنا محسن مانتے ہیں ۔ جنھوںنے لواری ٹنل کی عظیم منصوبے پر باقاعدہ کام شروع کروایا اور انھوں نے ہر فورم پر چترال کے عوام کی تعریف کی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ 2013ء کے الیکشن میں پاکستان بھر سے صرف ایک ایم این اے شہزادہ افتخار الدین چترال سے آل پاکستان مسلم لیگ کی پلیٹ فارم سے منتخب ہوئے تھے ۔