Live Updates

ریحام خان کی کتاب سے کوئی تعلق نہیں ،حنیف عباسی

کل تک ریحام تمام یوتھیوں کے لئے قابل قبول اوران کی مادر ملت تھی آج وہی یوتھئے اسے گالیاں دے رہے ہیں ریحام کے معاملے پر چیف جسٹس کو ازخود نوٹس لینا چاہئے شیخ رشید اور عمران خان نے جس اسمبلی پر لعنت بھیجی تھی اب اس اسمبلی میں جانا چاہتے ہیں،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعدمیڈیا سے گفتگو

جمعرات 7 جون 2018 23:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء) مسلم لیگ ن کے رہنماو قومی اسمبلی کے حلقہ این ای60سے امیدوار حنیف عباسی نے واضح کیاہے کہ ریحام خان کی کتاب سے کوئی تعلق نہیں ہے کل تک ریحام تمام یوتھیوں کے لئے قابل قبول اوران کی مادر ملت تھی آج وہی یوتھئے اسے گالیاں دے رہے ہیںریحام کے معاملے پر چیف جسٹس کو ازخود نوٹس لینا چاہئے شیخ رشید اور عمران خان نے جس اسمبلی پر لعنت بھیجی تھی اب اس اسمبلی میں جانا چاہتے ہیں جمعرات کے روز کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ ہم نے آج این اے 60 کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کرائے ہیں انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے اندر شعبدہ بازی اور الزامات کی سیاست کی کمی نہیں رہی70 سال کے مقابلے میں گزشتہ 5 سالوں میں شرافت اور خدمت کی سیاست ہوئی ہے،صفائی ستھرائی کا نظام دیا ہے لوگوں میں غصہ پایا جا رہا ہے 2018 میں شیر کے نشان پر مہر لگے گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حسن عسکری کا انتخاب جانبدار انتخاب ہے جو ٹیلی ویثرن پرہمیشہ مخالفانہ زبان استعمال کرتے تھے وزیر اعلی غیر جانبدار نہیں ہیں الیکشن کمیشن کوپنجاب میں بھی ایک جسٹس لگانا چاہئے تھا انہوں نے کہا کہ ریحام خان کو پیسے کہا سے دے سکتا ہوں میرے اکاؤنٹ ہی منجمند ہے کتاب کے معاملے پر عمران خان خود عوام کو جواب دیں اور بتائیں کہ یہ جھوٹ ہے عدالتوں میں کتاب شائع نہ ہونے کے لئے جا رہے ہیں پی ٹی آئی اب تو یہ بھی کہے گی کہ نکاح بھی میں نے کرایا اور طلاق بھی میں نے دلوائی میری اور ریحام کی جو تصویر سوشل میڈیا پر چل رہی ہیں مجھے قابل قبول ہے اللہ نہ کرے عمران خان والی تصویریں اور بلیک بیری میرا نکل آئے عمران خان کو آئندہ الیکشن سے پہلے اپنے آپ کو عدالتوں سے کلیئر کرنا پڑے گا عمران خان آئندہ الیکشن میں خواب میں بھی شیروانی نہیں پہنے گئے خلائی مخلوق جہاں سے بھی آجائے ہمارا مقابلہ ان سے ہے شعبدہ باز نے لیڈر شپ کو جو گالم گلوچ دی ہے اس کا مقابلہ الیکشن میں کرینگے شیخ رشید اور عمران خان نے اسمبلی پر لعنت بھیجی اب اس اسمبلی میں جانا چاہتے ہیں ریحام خان کی کتاب کے معاملے پر چیف جسٹس کو از خود نوٹس لینا چاہیے کہ یہ باتیں سچ ہیں یا غلط ہیں 3 سال تک میٹروٹھیک چلتی رہی نگران سیٹ اپ آیا تو احتجاج شروع ہو گیا ریحام خان کی کتاب سے کوئی تعلق نہیں ہے کل تک ریحام قابل قبول اور مادر ملت تھی آج یوتھئے ماں بہن کی گالیاں دے رہے ہیں لوڈ شیڈنگ کی ذمہ داری نگران حکومت ہے 11 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات