عید کی نماز کہاں پڑھیں گے اور کیا کریں گے ،شاہ رخ خان نے بتا دیا

جہاں بھی ہوں گےنماز پڑھیں گے اور سب کو گلے لگالیں گے، مداح کے پوچھنے پر شاہ رخ کا ٹوئیٹ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 7 جون 2018 23:40

عید کی نماز کہاں پڑھیں گے اور کیا کریں گے ،شاہ رخ خان نے بتا دیا
ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-07 جون 2018ء) :عید کی نماز کہاں پڑھیں گے اور کیا کریں گے ،شاہ رخ خان نے بتا دیا۔مداح نے ٹوئیٹر پر عید کی مصروفیت پوچھی تو شاہ رخ کا کہنا تھا کہ ۔ جہاں بھی ہوں گےنماز پڑھیں گے اور سب کو گلے لگالیں گے۔تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کے سپر سٹار اور کنگ خان شاہ رخ خان بھارت میں رہتے ہوئے بھی اپنی اسلامی اور مذہبی روایات سے بہت زیادہ قریب ہیں ۔

جہاں وہ اپنی بیوی کے عقیدے کو مد نظر رکھتے ہوئے ہندووں کے مذہبی تہواروں کو جوش و خروش سے مناتے ہیں وہیں وہ اسلامی تہواروں پر بھی اپنے گھروں میں خاص اہتمام کرتے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ انہوں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہوتی ہے کہ انکے گھر میں دیوالی ، ہولی اور عید سب تہوار ہی بہت جوش و خروش سے منائے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق کنگ خان عید کے موقع پر اپنے گھر میں خاص اہتمام کرتے ہیں ۔

اس موقع پر انکے بچے کرتہ پاجامہ پہنتے ہیں جبکہ صحافیوں کو بطور خاص دعوت دی جاتی ہے کہ وہ انکے گھر آئیں اور عید کے کھانے میں انکے ساتھ شریک ہوں۔انکے گھر پر ہونے والے عید ڈنر پر مہمانوں کی خاطر مدارت کے لیے بریانی بنائی جاتی ہے۔اس حوالے سے اس عید پر کنگ خان نے کیا تیاری کر رکھی ہے شاہ رخ خان نے خود ہی بتادیا۔ایک مداح نے سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان سے پوچھا کہ خان صاحب اس بار عید کا کیا منصوبہ ہے ، امریکہ میں مناو گے یا ممبئی آو گے۔

جس پر جواب دیتے ہوئے شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ جہاں بھی ہوں گےنماز پڑھیں گے اور سب کو گلے لگالیں گے۔
.یاد رہے اس پہلے بھی شاہ رخ خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنی بیوی گوری خان سے عید پر بریانی بنانے کی فرمائش کر رہے تھے۔