سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا کوئٹہ اورآواران سے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

جمعہ 8 جون 2018 00:10

کوئٹہ۔ 7جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) سابق وزیراعلی بلوچستان اور بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ اورآواران سے الیکشن لڑنے کااعلان کردیا ،کوئٹہ کے عوام نے مجھے بہت محبت دی ہے،اس لئے یہاں سے الیکشن میں حصہ لینے کافیصلہ کیا، یہ بات انہوں نے جمعرات کے روز سیشن کورٹ سے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کے بعد میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہی،میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ میں حلقہ پی بی 29کے ریٹرننگ افسرسے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے،عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ کوئٹہ کے عوام نے مجھے بہت محبت دی ہے،اس لئے یہاں سے الیکشن میں حصہ لینے کافیصلہ کیا،ضلع آواران میرا آبائی حلقہ ہے،ہم باپ دادا کے دور سے وہاں سے الیکشن لڑرہے ہیں،عبدالقدوس بزنجو نے مزید کہاکہ میری وزارت اعلی کا عرصہ بہت کم تھا، اس دوران بہت مشکلات بھی رہیں تاہم کم عرصے میں عوام کی بھرپورخدمت کی،عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ علاوالدین مری کی بطورنگران اعلی تعیناتی الیکشن کمیشن کااچھا فیصلہ ہے،امید ہے کہ علاوالدین مری غیرجانبدار رہتے ہوئے الیکشن منعقد کرائیں ۔