وندر کے علاقے سے کسٹم کے عملے نے گاڑی سے غیر ملکی شراب برآمد کرکے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا

جمعہ 8 جون 2018 00:10

کوئٹہ۔ 7جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) وندکے علاقے میں کسٹم کے عملے نے گاڑی سے غیر ملکی شراب برآمدکرکے 2افراد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

کسٹم ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کووندر میں آر سی ڈی شاہراہ پر کسٹم کے عملے نے ایک گاڑی کو مشکوک جان کر تلاشی لی تواسکے خفیہ خانوں سے غیر ملکی شراب (بلیک لیبل) کی 186بوتلیں برآمد ہوئیں کسٹم کے عملے نے گاڑی میں سوار2افراد زبیراحمداور حمل کو گرفتار کرلیا ۔ذرائع نے بتایا کہ پکڑی جانے والی شراب کی قیمت 39لاکھ روپے کے قریب ہے ۔کسٹم کا عملہ مزیدکاروائی کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :