نصیرآباد کے علاقے میں ڈاکووں کی فائرنگ سے ایس ایچ اوسمیت2اہلکارزخمی ،جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرے کو گرفتار کرلیا گیا

جمعہ 8 جون 2018 00:10

ڈیرہ مراد جمالی۔ 7جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) نصیرآباد کے علاقے میں پولیس موبائل پر ڈاکووں کی فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت 2اہلکارزخمی ہوگئے جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرے کو اسلحہ سمیت گرفتارکرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جمعرات کو نصیرآباد کے علاقے پولیس تھانہ بابا کوٹ کی حدود میں گشت پر مامور پولیس موبائل پر ڈاکووں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او باباکوٹ سید غلام حیدر شاہ اور حوالدار محمد علی کھوسہ شدید زخمی ہوگئے پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو غلام حسین ہلاک جبکہ صدام حسین لہڑی کو گرفتار کرکے 9ایم ایم پسٹل برآمد کرلیا گیا۔

پولیس نے زخمی پولیس اہلکاروں اور نعش کو ڈیرہ مراد جمالی پہنچادیا جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد لاڑکانہ ریفر کردیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ د رج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔