محکمہ داخلہ و قبائلی امور نے جیلوںکیلئے سی سی ٹی وی/ سرویلنس سسٹم ، جیمرز و دیگر سیکورٹی آلات کی خریداری کیلئے قائم پروکیورمنٹ کمیٹی کی تشکیل نو کردی

جمعہ 8 جون 2018 00:10

کوئٹہ۔ 7جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) صوبائی محکمہ داخلہ و قبائلی امور کے ایک اعلامیہ کے مطابق جیلوںکیلئے سی سی ٹی وی/ سرویلنس سسٹم ، جیمرز و دیگر سیکورٹی آلات کی خریداری کیلئے قائم پروکیورمنٹ کمیٹی کی تشکیل نو کی گئی ہے ڈی آئی جی ٹیلی کام محکمہ پولیس کی سربراہی میں قائم اس کمیٹی کے دیگر ممبران میں محکمہ آئی ٹی اور فرنٹیئر کور ہیڈ کوارٹر بلوچستان کا ایک ایک نمائندہ ، ڈائریکٹر لیویز فورس بلوچستان، اے آئی جی ( ایڈمن اینڈ فنانس ) انسپیکٹوریٹ آف پرژنز بلوچستان کوئٹہ اور محکمہ ایگریکلچر انجینئرنگ بلوچستان کا ایک نمائندہ شامل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :