سعوی عرب، زیر تعمیر عمارت کی چھت منہدم، 7مزدور زخمی

جمعہ جون 09:20

جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) سعودی عرب میں زیر تعمیر عمارت کی چھت گرنے سے 7مزدور زخمی ہو گئے۔ سعودی شہری دفاع نے ٹویٹر اکاونٹ پر اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جدہ شہر میں زیر تعمیر عمارت کی چھت گرنے سے ایک گاڑی بھی تباہ ہو گئی جبکہ ملبہ تلے دب کر 7 مزدور زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے ۔